Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بھارت؛ قیمتی طوطے کو پکڑنے کی کوشش میں مالک کرنٹ لگنے سے ہلاک

Share It:


بھارت میں اپنے قیمتی طوطے کو پکڑنے کی کوشش میں مالک خود اپنی ہی جان گنوا بیٹھا

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی شہر بنگلور میں پیش آیا جہاں ایک گھر سے نہایت قیمتی طوطا اُڑ گیا تھا۔

طوطے کے مالک نے اس کا پیچھا کیا جو کہ قریبی کھمبے کے بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں پر جا بیٹھا تھا اور کسی طور اترنے کو تیار نہیں تھا۔

اس موقع پر طوطے کے مالک 32 سالہ ارون کمار نے دیوار پر کھڑے ہوکر لوہے کی پائپ سے طوطے کو نیچے اتارنے کی کوشش کی۔

یہ کوشش اس وقت ہلاکت خیز ثابت ہوگئی جب لوہے کی راڈ بجلی کے تاروں سے ٹکرا گئی اور ارون کو کرنٹ کا شدید جھٹکا لگا۔

اردن دیوار سے نیچے گرگیا اور اس کے سر میں گہری چوٹ آئی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ علاقہ مکینوں نے انھیں فوری اسپتال منتقل کیا۔ ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی۔

 

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول