Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بھارتی اداکارہ ملیکا شیراوت وائٹ ہاؤس میں کیا کررہی ہیں؟ سوشل میڈیا پر تبصرے

Share It:



بالی ووڈ کی معروف بولڈ اداکارہ ملیکا شیراوت اس وقت سوشل میڈیا پر مرکزِ نگاہ بن گئیں جب انہوں نے وائٹ ہاؤس میں منعقد ہونے والے سالانہ کرسمس ڈنر سے اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔

اداکارہ کی اس خصوصی تقریب میں شرکت نے مداحوں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیرت میں ڈال دیا اور دعوت کے پس منظر پر سوالات اٹھنے لگے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں ملیکا شیراوت کو وائٹ ہاؤس کے باہر اور داخلی راستے پر پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے گلابی لباس زیب تن کیا ہوا تھا، جو سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کرتا نظر آیا۔

اداکارہ نے تقریب کی چند ویڈیوز بھی پوسٹ کیں جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ایک تصویر میں وائٹ ہاؤس کے کرسمس ڈنر کا باضابطہ دعوت نامہ بھی شامل تھا۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ملیکا شیراوت نے اس دعوت کو ناقابلِ یقین قرار دیتے ہوئے شکرگزاری کا اظہار کیا اور لکھا کہ وائٹ ہاؤس کے کرسمس ڈنر میں مدعو ہونا ان کے لیے ایک یادگار لمحہ ہے۔ ان کی یہ پوسٹس دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں اور کمنٹس میں مختلف آرا سامنے آنے لگیں۔

جہاں کچھ صارفین نے اداکارہ کو اس اعزاز پر مبارکباد دی، وہیں بڑی تعداد میں لوگوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ انہیں اس قدر محدود اور خصوصی تقریب میں کس بنیاد پر مدعو کیا گیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ مبارک ہو، مگر یہ دعوت کیسے ملی؟ جبکہ ایک اور نے اسے محض ’شو آف‘ قرار دیا۔

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس کا کرسمس ڈنر ہر سال دسمبر میں منعقد کیا جاتا ہے، جس کی میزبانی امریکی صدر اور فرسٹ فیملی کرتے ہیں۔ ابتدا میں یہ تقریب ایک سادہ خاندانی اجتماع ہوا کرتی تھی، تاہم وقت کے ساتھ یہ ایک باوقار اور نمایاں ایونٹ بن چکی ہے، جس میں سرکاری عہدیداروں کے ساتھ مختلف شعبۂ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی منتخب اور بااثر شخصیات کو مدعو کیا جاتا ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول