Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بھارتی اداکارہ نے بالی ووڈ کی خوفناک حقیقت سے پردہ اٹھادیا

Share It:


بھارتی اداکارہ تاپسی پنوں نے بالی ووڈ کی خوفناک حقیقت سے پردہ اٹھادیا۔

تاپسی پنو نے حالیہ انٹرویو میں فلم انڈسٹری کے پسِ پردہ نظام پر کھل کر بات کی اور پبلک ریلیشنز (پی آر) کے بڑھتے ہوئے کردار پر تشویش کا اظہار کیا۔

38 سالہ اداکارہ نے انٹرویو میں بتایا کہ گزشتہ چند برسوں میں انہوں نے جان بوجھ کر اپنا کام کم کیا، جس کے بعد انہیں یہ سمجھنے کا موقع ملا کہ انڈسٹری میں پی آر کا کس طرح استعمال ہو رہا ہے۔

تاپسی کے مطابق ماضی میں پی آر کا مقصد زیادہ تر اپنی فلم یا کام کو اجاگر کرنا ہوتا تھا، تاہم اب صورتحال بدل چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کل کچھ لوگ نہ صرف خود کو نمایاں کرنے پر پیسہ خرچ کر رہے ہیں بلکہ دوسروں کو نیچا دکھانے کے لیے بھی منفی مہمات چلائی جا رہی ہیں۔

تاپسی نے سوال اٹھایا کہ آخر کسی کی کامیابی کو کسی اور کے نقصان سے کیوں جوڑا جارہا ہے۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ کئی فنکار صرف خبروں میں رہنے کے لیے مصنوعی امیج بنا رہے ہیں، جبکہ وہ اپنے کام کی بدولت ایسا کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔

تاپسی نے واضح کیا کہ وہ اپنی کمائی اپنے لیے اور اپنے پیاروں پر خرچ کرنا پسند کرتی ہیں، نہ کہ پی آر کے منفی مضامین لگوانے پر۔

واضح رہے کہ تاپسی پنو حال ہی میں مدثر عزیز کی فلم ’کھیل کھیل میں‘ میں نظر آئیں، جبکہ آئندہ وہ دیواشیش مکھرجی کی ہدایت کاری میں بننے والی انتقامی ڈرامہ فلم ’گندھاری‘ میں جلوہ گر ہوں گی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول