Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بھارتی اداکارہ کو چینبیلی کے پھول آسٹریلیا لے جانا مہنگا پڑ گیا

Share It:


ایک اور بھارتی اداکارہ کو آسٹریلیا میں ممنوع چیز لے جانے کی کوشش میں روک لیا گیا اور بھاری جرمانہ ادا کرکے جان چھوٹی ورنہ جیل میں چکی پسنا پڑ سکتا تھا۔

بھارت میں حال ہی میں ایک اداکارہ کو سونا اسمگل کرنے کی کوشش میں بنگلور ایئرپورٹ گرفتار کرکے سزا اور بھاری جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

ایسے ہی ایک اور واقعے میں بھارتی اداکارہ نویا نائر کو آسٹریلیا کے میلبورن ایئرپورٹ پر روک لیا گیا اور جامع تلاشی لی گئی۔

جس کے دوران اداکارہ کے بیگ سے  15 سینٹی میٹر لمبے جیسمین کے گجرے برآمد ہوئے تھے حالانکہ آسٹریلیا میں پھول اور پودے لے جانے کی پابندی ہے۔ 

ملیالم فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نویا نائر کو اس جرم پر ایک لاکھ 14 ہزار بھارتی روپے کا جرمانہ ادا کرنا پڑا۔

بعد ازاں اداکارہ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ آسٹریلیا ایک تقریب میں شرکت کرنے آئی ہیں اور یہ پھول والد نے ان کے لیے خریدا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں نے کچھ گجرے پہن لیے اور کچھ بیگ میں رکھ لیے تھے تاکہ کنیکٹنگ فلائٹ میں سنگاپور سے آسٹریلیا جاتے ہوئے وہ پہن لوں۔

ملیالم اداکارہ نے اعتراف کیا کہ انھیں آسٹریلیا کے اس قانون کے بارے میں علم نہیں تھا ورنہ میں اس کی پاسداری ضرور کرتی۔

یاد رہے کہ ملیالم اداکارہ نویا نائر نے 2001 میں فلمی دنیا میں قدم رکھا اور ریاست کیرالا کی ایوارڈ یافتہ اداکارہ ہیں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول