Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بھارتی اداکار ستیش شاہ کی موت کیسے ہوئی؟ آن اسکرین بیٹے نے اصل وجہ بتا دی

Share It:



MUMBAI:

بھارت کے معروف اداکار ستیش شاہ کی اچانک موت نے مداحوں اور ساتھیوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے اور ان کے آن اسکرین بیٹے اداکار راجیش کمار نے ان کی موت کی اصل وجہ بتا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈراموں کے اداکار راجیش کمار نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ ستیش شاہ کو گردوں کا مسئلہ تھا لیکن جو ہوا وہ دل کے دورے کی وجہ سے ہوا۔

راجیش نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے گردش کرنے والی خبریں کہ ان کی موت گردوں کی خرابی سے ہوئی تھیں، درست نہیں، ستیش شاہ گھر پر تھے اور دوپہر کا کھانا کھا رہے تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔

انہوں نے کہا کہ ‘وہ گھر پر تھے، کھانا کھا رہے تھے، اور پھر بس… چل بسے’۔

رپورٹ کے مطابق ستیش شاہ گردوں کے مرض میں مبتلا تھے اور رواں سال کے شروع میں ان کا ٹرانسپلانٹ بھی ہوا تھا، تاہم قریبی ذرائع کے مطابق ان کی صحت اب بہتر ہو رہی تھی اور گردوں کی حالت قابو میں تھی لیکن اچانک دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے سب کچھ بدل گیا۔

ان کے منیجر نے بھی تکلیف دہ لمحے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘ایک نوالہ کھایا، پھر وہ گر پڑے… ایمبولینس آنے میں تقریباً آدھا گھنٹہ لگ گیا’۔

مزید پڑھیں: بھارت کے ہر دلعزیز مزاحیہ اداکار 74 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

یاد رہے کہ بھارتی اداکار 74 سالہ ستیش شاہ 25 اکتوبر کو اپنے ممبئی میں واقع گھر میں انتقال کر گئے تھے اور شروع میں رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ ان کی موت کی وجہ گردوں کی ناکامی تھی مگر راجیش کمار کی وضاحت نے یہ اصل وجہ واضح کر دی ہے۔

ستیش شاہ نے ڈراموں اور کئی فلموں میں یادگار کردار ادا کیے، جن میں جانے بھی دو یارو اور ہم آپ کے ہیں کون؟ ٹی وی پر ان کا کردار اندرا وڈھن سارابھائی، سارابھائی بمقابلہ سارابھائی اور بیوی تو بیوی، سالا رے سالا بھی شامل ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول