Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بھارتی شائقین اپنے ’’کنجوس‘‘ کرکٹ بورڈ سے ناراض ہوگئے

Share It:


بھارتی شائقین اپنے ’’کنجوس‘‘ کرکٹ بورڈ سے ناراض ہوگئے۔

 بھارتی کرکٹ بورڈ نے روہت شرما اور ویرات کوہلی کی وجے ہزارے ٹرافی میں سنچریوں کی دھندلی ویڈیوز جاری کیں جس پر شائقین نے طنزیہ انداز میں کہا کہ فوٹیج ’’سی سی ٹی وی کیمرے سے ریکارڈ شدہ‘‘ لگ رہی تھی۔

 ایک اور شخص نے کہا کہ ’’ بھروسہ کرو ابھی دن اچھے نہیں چل رہے بی سی سی آئی کے، ایک دن وہ دنیا کا سب سے امیر بورڈ بنے گا نا تب دیکھنا اس کی ویڈیو کوالٹی، دعا کرو کہ 2026 تک اس کی غریبی ختم ہو جائے ‘‘۔

واضح رہے کہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کا کوئی میچ ٹی وی یا ڈیجیٹل میڈیا پر نہیں دکھایا گیا، کوہلی کی ٹیم دہلی کا آندھرا پردیش سے میچ بند دروازوں کے پیچھے بنگلورو میں کھیلا گیا۔

روہت شرما جے پور میں سکّم کے خلاف ایکشن میں نظر آئے، بعد میں بورڈ نے سنچریوں کی جھلکیاں جاری کیں لیکن ان کی ناقص ویڈیو کوالٹی پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید ہوئی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول