Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بھارتی کھانسی کے سیرپس بچوں کیلیے زہر ہیں؛ 20 اموات ہوئیں؛ عالمی ادارۂ صحت کا انتباہ

Share It:


عالمی ادارۂ صحت (WHO) نے خبردار کیا ہے کہ بھارتی فارماسیوٹیکل کمپنیوں میں بننے والے بچوں کے کھانسی کے شربت زہریلے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے انتباہ جاری کیا ہے کہ بھارتی کھانسی کے شربت میں زہریلے اور خطرناک کیمیکل پائے گئے ہیں۔

بیان میں تمام ممالک کو ہدایت کی ہے کہ اگر یہ ادویات کہیں دستیاب ہوں تو فوری طور پر ضبط کر کے رپورٹ کیے جائیں۔

جن تین بھارتی کھانسی کے سیرپ میں زہریلے کیمیکل پائے گئے ہیں ان میں سریسان فارما کی کولڈرف، ریڈنیکس فارما کی ریسپی فریش ٹی آر اور شیپ فارما کی ری لائف شامل ہیں۔

تحقیقات میں ان تینوں سیرپس میں Diethylene Glycol نامی زہریلا کیمیکل پایا گیا جو گردوں کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے اور بچوں کے لیے جان لیوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ شربت بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع چھندواڑہ میں کم عمر بچوں کو دیے گئے، جن کے استعمال کے بعد 20 سے زائد اموات کے واقعات سامنے آئے۔

لیبارٹری میں ان سیرپس کی جانچ پڑتال کے دوران ان میں موجود زہریلے مادے ڈائی ایتھلین گلائیکول کی مقدار اجازت یافتہ حد سے 500 گنا زیادہ پائی گئی۔

جس کے بعد بھارتی محکمہ صحت اور خاندانی بہبود نے کولڈ ریف نامی کھانسی کی دوا بنانے والی سریسان فارماسیوٹیکلز کا لائسنس منسوخ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ کمپنی کا لائسنس منسوخ کرنے کے ساتھ تمل ناڈو میں اس کمپنی کے مینوفیکچرنگ پلانٹ کو بھی سیل کر دیا گیا۔

ادھر بھارتی اداروں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کھانسی کے یہ تینوں سیرپس بیرونِ ملک برآمد نہیں کیے گئے اور نہ ہی غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک اسمگلنگ کے شواہد ملے ہیں۔

امریکی FDA نے بھی تصدیق کی ہے کہ یہ مصنوعات امریکا نہیں پہنچیں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول