Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بھارتی یومِ آزادی کا شمال مشرقی ریاستوں میں بائیکاٹ، عوام کا یومِ سیاہ منانے کا اعلان

Share It:


بھارتی یومِ آزادی کے روز شمال مشرقی ریاستوں میں مکمل بائیکاٹ کیا گیا اور عوام نے گھروں میں رہ کر "یومِ سیاہ” منایا۔

آسام، ناگا لینڈ، منی پور اور اروناچل پردیش میں بھارتی یومِ آزادی کے موقع پر عوام اور علیحدگی پسند گروہوں نے بھرپور بائیکاٹ کرتے ہوئے 15 اگست کو "یومِ سیاہ” کے طور پر منایا۔

یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام، نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگا لینڈ اور الائنس فار سوشلسٹ یونٹی کنگلیپک (منی پور) سمیت بڑے علیحدگی پسند گروہوں نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ گھروں میں رہیں اور سرکاری تقریبات کا بائیکاٹ کریں۔

جس پر مودی سرکار آپے سے باہر ہوگئی اور آسام میں 22 مبینہ باغیوں کو گرفتار کرلیا جب کہ دیگر ریاستوں میں بھی کریک ڈاؤن آپریشن کیا گیا۔

اس کے باوجود منی پور میں 12 گھنٹے کی عام ہڑتال اور "کالونیل فریڈم ڈے” منایا گیا۔

ناگا لینڈ میں بھی عوام نے 14 اگست کو اپنا الگ سے "یومِ آزادی” منایا جس میں بھرپور عوامی شرکت ہوئیں۔ ریلیوں میں ناگا پرچم لہرائے گئے۔

اروناچل پردیش کے تِراپ، چنگلانگ اور لانگڈِنگ اضلاع میں بھارتی حکومت کی عملداری کمزور دکھائی دی، جب کہ سرکاری تقریبات میں ملازمین کو زبردستی شریک کیا گیا۔

سیاسی مبصرین کے مطابق، شمال مشرقی ریاستوں میں ایک بھارت کا نعرہ کمزور پڑ رہا ہے اور مقامی تحریکیں اپنی شناخت اور آزادی کے لیے بھارت کے قومی دن کو کھلے عام چیلنج کر رہی ہیں۔

خیال رہے کہ پورے مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا۔ جگہ جگہ سیاہ پرچم لہرائے گئے اور جدجہد آزادیٔ کشمیر کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔

 

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول