Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بھارت اور پاکستان کی ویمنز ٹیمیں مصافحہ کریں گی یا نہیں؟ سوال زیر بحث

Share It:


ایشیا کپ کو متنازع بنانے کے بعد بھارتی میڈیا نے ویمنز ورلڈکپ کے خلاف ماحول بنانا شروع کردیا۔

 ایونٹ کے آغاز سے قبل یہ سوال اٹھایا جانے لگا کہ اس میں بھارت اور پاکستان کی ویمنز ٹیمیں مصافحہ کریں گی یا نہیں۔

بی سی سی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہرمن پریت کور اور ان کی ٹیم کو اس حوالے سے ابھی کوئی ہدایت نہیں دی گئی ہے، دونوں ٹیموں کا مقابلہ قریب آنے پر اصل پوزیشن واضح ہوگی۔

ایک آفیشل کا کہنا ہے کہ یہ آئی سی سی کا ایونٹ ہے، جو پروٹوکول موجود ہوگا اس پر عمل کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ سے قبل بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے مصافحہ کیا تھا، جس پر بھارت میں اتناشور مچا کے سوریا کمار پاکستانی پلیئرز کی جانب دیکھنے سے بھی گھبرانے لگے اور آخر میں انہوں نے محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے بھی انکار کردیا تھا۔

ویمن کرکٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اب تک 11 ون ڈے اور 16 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے پاکستان ویمنز ٹیم نے تین ٹی ٹوئنٹی میں فتح حاصل کی جبکہ ون ڈے میں ایک بھی میچ نہیں جیت سکی۔

پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیمیں پانچ اکتوبر کو کولمبو میں مدمقابل آئیں گی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول