Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بھارت اور کینیڈا کے تعلقات میں بہتری، نئے ہائی کمشنرز کی تقرری کا اعلان

Share It:


بھارت اور کینیڈا کے درمیان کشیدہ تعلقات میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے، دونوں ممالک نے ایک سال سے خالی پڑے ہائی کمشنر کے عہدوں پر اپنے نئے نمائندے مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق کینیڈا نے تجربہ کار سفارتکار کرسٹوفر کوٹر کو بھارت میں اپنا نیا ہائی کمشنر مقرر کیا ہے جبکہ بھارت نے دنیش کے پٹنائک کو کینیڈا میں ہائی کمشنر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ سال کینیڈا اور بھارت کے تعلقات اُس وقت شدید بحران کا شکار ہوئے تھے، جب اُس وقت کے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارتی حکومت پر سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام عائد کیا تھا۔

کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر کہا کہ نئے ہائی کمشنر کی تقرری اس بات کا ثبوت ہے کہ کینیڈا بھارت کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے اور دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ دنیش کے پٹنائک جلد ہی کینیڈا میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ ماہرین کے مطابق یہ تقرری دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوسکتی ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول