Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بھارت سے میچ مدنظر رکھنا چاہیے، ٹیم پسند ناپسند پر منتخب کی جا رہی ہے، سابق بیٹر

Share It:



کراچی:

متحدہ عرب امارات میں شیڈول سہ فریقی کرکٹ سیریز اور ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے انتخاب پر سابق کھلاڑیوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا تاہم کامران اکمل نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ میں بھارت سے اہم میچ کو مدنظر رکھ کر ٹیم کا انتخاب کرنا چاہیے تھا لیکن چند برسوں میں پسند ناپسند کی بنیاد پر ٹیم منتخب کی جا رہی ہے۔

کراچی میں منعقدہ نجی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ گزشتہ تین چار برس کے دوران پاکستان کی نئی کرکٹ ٹیم ابھر کے سامنے آرہی ہے، حسن نواز، حسین طلعت، صائم ایوب سمیت دیگر نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والی سہ قومی سیریز اور ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کامیابی سے ہمکنار ہو سکتی ہے، متحدہ عرب امارات کی پچز پر پاکستان کا ریکارڈ شان دار رہا ہے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ انجری سے نجات پا کر پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے والے بیٹر فخر زمان میچ ونر ہیں، یہ امر بھی خوش آئند ہے کہ فخر زماں گزشتہ کچھ عرصے سے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے چلے آرہے ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ اولمپک مقابلوں میں کرکٹ کا شامل کیا جانا خوش آئند ہے، پاکستان اگلے اولمپکس کے کرکٹ مقابلوں میں بھی گولڈ میڈل جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

سابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے کہا کہ سہ قومی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم کا انتخاب درست ہے لیکن ایشیا کپ جیسے اہم ترین ایونٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا انتخاب بہت سوچ بچار کے ساتھ کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم بنانی چاہیے تھی، میگا ایونٹ کے لیے قومی ٹیم کے انتخاب کے وقت کھلاڑیوں کی حالیہ کارکردگی کو بھی مدنظر رکھنا ضروری تھا۔

کامران اکمل نے کھلاڑیوں کے انتخاب کو ہدف بناتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ کے لیے سینیر پلیئرز کو اہمیت نہیں دی گئی، بدقسمتی سے پاکستان کرکٹ کا نظام خراب ہو کر رہ گیا ہے اور اہلیت کو قطعی طور پر فوقیت نہیں دی جا رہی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کافی عرصے سے بے در پے غلطیاں کی جا رہی ہیں اور اب قومی ٹیم کا انتخاب بھی اسی کا تسلسل ہے، بابراعظم اور محمد رضوان انتہائی منجھے ہوئے اور تجربے کار بیٹرز ہیں، ان کو ٹیم میں جگہ ملنی چاہیے تھی۔

کامران اکمل نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے پسند نا پسند پر ٹیم منتخب کی جا رہی ہے، چیئرمین پی سی بی اپنی دیگر ذمہ داریوں کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نان کرکٹرز جب بورڈ میں آئیں گے تو ایسا ہی ہوگا۔

سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی تشکیل اہلیت کی بنیاد پر دی گئی ہے، اعتماد کرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا امید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم توقعات پر پورا اترکر اچھے نتائج پیش کرے گی، نیک تمنائیں ٹیم کے ساتھ ہیں، پاکستان کو جلد پاور ہٹرز ملیں گے۔

عبدالرزاق نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں تبدیلی آئی ہے اور یہ دیکھ کر بہت دلی مسرت ہوتی ہے کہ اب پاکستان کرکٹ ٹیم نے جارحانہ انداز اپنا لیا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول