Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بھارت کرکٹ کوسیاست زدہ کرنے سے باز نہ آیا

Share It:



لاہور:

ایشیا کپ کے بعد آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں بھی بھارتی ہٹ دھرمی برقرار رہی، وہ کرکٹ کو سیاست زدہ کرنے سے باز نہ آیا. 

بھارتی کپتان ہرمن پریت کورنے سوریا کمار یادیو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ٹاس کے بعد پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا کے ساتھ مصافحہ نہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے ویمنز ورلڈ کپ کو بھی سیاست کی نذر کر دیا، آر پریماداسا اسٹیڈیم کولمبو میں میچ سے پہلے سب کی نظریں ٹاس پر مرکوز تھیں مگر دلچسپی اس بات میں زیادہ تھی کہ آیا دونوں کپتان ایک دوسرے سے مصافحہ کریں گی یا نہیں.

ٹاس کے موقع پر جب بھارتی کپتان ہرمین پریت کور اور پاکستانی کپتان فاطمہ ثنائمیدان میں آئیں تو فضا میں غیر معمولی سنجیدگی محسوس کی گئی، فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا مگر دونوں کپتانوں کے درمیان مصافحے کا کوئی لمحہ دیکھنے کو نہ ملا. 

فاطمہ ثنا کی طرف سے بات چیت کے بعدجب ہرمین پریت کی باری آئی تو دونوں نے محض ایک دوسرے کو دیکھا مگر کوئی دوستانہ اشارہ یا مصافحہ نہ ہوا، یہ منظر نیا نہیں تھا بلکہ ایشیا کپ سے شروع ہونے والی نو ہینڈ شیک کی بھارتی روایت  ورلڈ کپ میں بھی  برقرار رہی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول