Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بھارت کے ہر دلعزیز مزاحیہ اداکار 74 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

Share It:


مسکراہٹیں بکھیرنے والے بھارت کے عالمی شہرت یافتہ اداکار ‏ستیش شاہ مقامی اسپتال میں دوران علاج انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی وی اور فلم انڈسٹری میں یکساں طور پر مقبول 74 سالہ ستیش شاہ کے گردے ناکارہ ہوگئے تھے اور وہ ڈائیلیسس پر تھے۔

ممبئی میں پیدا ہونے والے ستیش شاہ کے فلمی سفر کی شروعات 1970 کی دہائی میں ہوئی اور انہوں نے 250 سے زائد فلموں میں کام کیا جب کہ ڈراما سیریل کی تعداد بھی کہیں زیادہ ہے۔

ستیش شاہ گردے کے عارضے میں مبتلا تھے اور کچھ عرصے سے شدید بیمار تھے۔ طبیعت بگڑنے پر انھیں اسپتال منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ان کی موت نے اسکرین پر سب کو ہنسانے والا دوست چھین لیا۔ اُن کی مسکان، چٹکلے اور برجستہ اداکاری مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔

ہم آپ کے ہیں کون، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، میں ہوں ناں، کل ہو نہ ہو اور کبھی خوشی کبھی غم جیسی عالمی شہرت یافتہ فلموں میں کام کیا۔

یاد رہے کہ بھارت میں مزاحیہ کردار نبھانے والے یہ دوسرے بڑے اداکار کی موت کی اندہناک خبر ہے۔ چند روز قبل ہی قہقہوں کے شہنشاہ اسرانی بھی اپنے مداحوں کو سوگوار چھوڑ گئے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول