Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بھوجپوری سپر اسٹارز بھی انتخابی دنگل میں اترے؛ کون جیتا کون ہارا ؟

Share It:


بھارتی ریاست بہار کے انتخابات اس لیے بھی عوام کی توجہ اور دلچسپی کا محور ہوتے ہیں کہ بھوجپوری فلم انڈسٹری کے متعدد سپر اسٹارز بھی میدان میں مقابلے کے لیے اترتے ہیں۔

ماضی میں بھوجپوری فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار روی کشن، منوج تیواری اور نروواہ سمیت متعدد فنکار الیکشن جیت چکے ہیں۔

رواں برس 2025 کے الیکشن میں بھی سپر اسٹارز کھیساری لال یادیو اور رتیش پانڈے نے بھی اپنی اپنی قسمت آزمائی۔

کھیساری لال یادیو نے RJD کے ٹکٹ پر چھپرا کے حلقے سے انتخاب لڑا جب کہ رتیش پانڈے جن سوراج کے ٹکٹ پر کرگہار سے میدان میں اترے۔

دونوں اداکاروں کے جلسوں میں عوام کا جم غفیر امڈ آتا تھا اور ان کے مداح اپنے پسندیدہ اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے دور دور سے دوڑے چلے آتے تھے۔

تاہم جب انتخابی نتائج سامنے آئے تو یہ دونوں سپر اسٹارز الیکشن ہار گئے جب کہ سپر اسٹار پون سنگھ کی اہلیہ اپنے شوہر کے مکمل سپورٹ کے باجود کامیاب نہ ہوسکیں۔

بھوجپوری انڈسٹری کو مردوں کی انڈسٹری کہا جاتا ہے جہاں صرف ہیرو ہی پوری فلم میں حاوی ہوتا ہے اور مداحوں میں بھی ہیروز ہی مقبول ہیں۔

حالیہ الیکشن میں چند اداکاراؤں نے بھی حصہ لیا لیکن ان میں سے بھی کوئی ایک بھی کامیابی حاصل نہ کرسکیں۔

اس کے برعکس نووارد اور نوجوان گلاکارہ میتھالی ٹھاکر نے بی جے پی کے ٹکٹ اپنے حلقے سے کامیابی حاصل کرلی۔

میتھالی ٹھاکر نے نہ صرف انتخابی معرکہ سر کرلیا بلکہ وہ ریاستی اسمبلی میں اب تک کی سب سے کم عمر رکن بھی بن گئی ہیں۔

 

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول