Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بیرون ممالک میں سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے  را کے مجرمانہ نیٹ ورکس بے نقاب  

Share It:


بیرون ممالک میں سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے  "را” کا مجرمانہ نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا جب کہ  انتہا پسند مودی کی ریاستی سرپرستی میں عالمی سطح پردہشت گردی کے شواہد سامنے آ گئے۔

عالمی سطح پر بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا۔ بلوم برگ اور دی وائر جیسے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی "را” (RAW) بیرونِ ملک سکھ رہنماؤں کو قتل کرنے کے لیے منظم نیٹ ورکس چلا رہی ہے، جنہیں مودی حکومت کی براہِ راست سرپرستی حاصل ہے۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی فیڈرل کورٹ نیویارک میں جمع کروائی گئی دستاویزات سے پتا چلتا ہے کہ گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں ایک بھارتی سرکاری اہلکار ملوث تھا، امریکی محکمۂ انصاف نے گزشتہ برس نکھل گپتا نامی بھارتی شہری پر خالصتان تحریک کے سرگرم رہنما ء گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی کوشش کا الزام عائد کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق نکھل گپتا کو قتل کی ہدایات "را” کے افسر وکاش یادیو نے دی تھیں۔ نکھل گپتا کو جون 2023 میں جمہوریہ چیک سے گرفتار کر کے امریکہ کے حوالے کیا گیا۔ امریکی استغاثہ نے گپتا اور یادیو کی واٹس ایپ گفتگو، اسلحہ کی فراہمی، اور دیگر شواہد کی بنیاد پر وسیع تر بین الاقوامی سازش کو بے نقاب کیا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہی نیٹ ورک کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھی ملوث ہے۔ پنوں اور نجار دونوں خالصتان تحریک کے حامی اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے شدید ناقد تھے۔

دی وائر کے مطابق، وکاش یادیو نے نہ صرف ہتھیار فراہم کرنے کی پیشکش کی بلکہ ہوائی جہاز کے ذریعے ان کی ترسیل کا انتظام بھی کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ قتل کی منصوبہ بندی پاکستان یا نیپال میں بھی کی گئی تھی۔

ان انکشافات کے بعد عالمی سطح پر بھارت کے نام نہاد "جمہوری تشخص” پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ مودی حکومت ریاستی دہشت گردی کو ایک پالیسی کے طور پر استعمال کر رہی ہے، جس کے ذریعے مخالف آوازوں کو عالمی سطح پر خاموش کرایا جا رہا ہے۔

 

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول