Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بینکاک؛ مصروف شاہراہ اچانک دھنسنے سے 160 فٹ گہرا گڑھا بن گیا، ویڈیو وائرل

Share It:


تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کی ایک مصروف شاہراہ پر اچانک 160 فٹ گہرا اور 98 فٹ چوڑا گڑھا بن گیا، جس نے تین گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

مذکورہ واقعہ 24 ستمبر کی بدھ کی صبح سام سین روڈ پر پیش آیا، جس سے ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی اور قریبی علاقے خالی کرالئے گئے۔

رائل تھائی پولیس کے مطابق یہ گڑھا صبح تقریباً 7 بجے ایک اسکول کے سامنے بنا، جو ایک اسپتال اور پولیس اسٹیشن کے نہایت قریب ہے۔ پولیس کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’’واجیرا اسپتال، سام سین روڈ، دوسیت ڈسٹرکٹ، بینکاک کے قریب زمین 30 بائے 30 میٹر کے رقبے پر بیٹھ گئی، جس کی گہرائی 50 میٹر تک جاپہنچی۔ اس کے بعد دو بجلی کے کھمبے اور پولیس اسٹیشن کی کار بھی گڑھے میں جاگری۔‘‘

مقامی میڈیا کے مطابق اس حادثے سے قریبی سام سین میٹروپولیٹن پولیس اسٹیشن کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ دو بجلی کے کھمبوں اور ایک ٹو ٹرک سمیت تین گاڑیاں گڑھے میں دھنس گئیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح مصروف شاہراہ پر اچانک زمین دھنسنے سے گاڑیاں الٹی سمت بھاگنے لگیں۔

واقعے کے باعث واجیرا اسپتال اور قریبی گھروں کو خالی کرایا گیا۔ بینکاک کے گورنر چڈچارٹ ستیپنٹ کے مطابق گڑھا زیرِ زمین میٹرو اسٹیشن کی تعمیراتی سرگرمیوں کے باعث بنا ہے۔ مسلسل بارش اور خراب موسم کے باوجود خوش قسمتی سے اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

رپورٹس کے مطابق پولیس نے متاثرہ مقام کی تصاویر بھی جاری کی ہیں، جب کہ نیشنل پولیس کمشنر نے میٹروپولیٹن پولیس بیورو کو ہدایت دی ہے کہ بینکاک میٹروپولیٹن ایڈمنسٹریشن سمیت متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر فوری اقدامات کیے جائیں، بڑی پانی کی پائپ لائنوں کی مرمت کی جائے اور عوام کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول