Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بی سی سی آئی کا ایشیا کپ سے قبل اجیت اگرکر سے متعلق بڑا فیصلہ

Share It:


بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایشیا کپ 2025 سے قبل چیف سلیکٹر اجیت اگرکر سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اجیت اگرکر کے مستقبل کے حوالے سے ہونے والی چہ مگوئیاں دم توڑ گئیں۔ بی سی سی آئی نے اجیت اگرکر کے معاہدے میں جون 2026 تک توسیع کردی ہے۔

ان کے دور میں بھارتی ٹیم نے 2024 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور رواں سال چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔

رپورٹ میں بی سی سی آئی آفیشل کے حوالے سے مزید دعویٰ کیا گیا ہےکہ اگرکر کے معاہدے کی تجدید بی سی سی آئی نے آئی پی ایل2025 سے قبل کی تھی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول