Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بی سی سی آئی کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کیلیے دھونی کو مینٹور شپ کی پیشکش

Share It:


بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے سابق کپتان ایم ایس دھونی کو مینٹور بنانے کا خواہش مند ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی نے ایک بار پھر ایم ایس دھونی سے بھارتی ٹیم کے مینٹور بننے کے لیے رابطہ کیا ہے۔

ایم ایس دھونی اس سے قبل بھارتی ٹیم کے ساتھ یو اے ای میں 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بطور مینٹور کام کرچکے ہیں۔

اس ایونٹ میں بھارتی ٹیم کو ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پاکستان نے بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دی تھی۔

بھارتی ٹیم اس ایونٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں بھی جگہ بنانے میں ناکام رہی تھی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بھارتی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول