Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

تابش ہاشمی کا بھارت سے شکست پر قومی ٹیم کو ٹرول کرنے کا دلچسپ انداز وائرل

Share It:



پاکستان کے معروف میزبان وکامیڈین تابش ہاشمی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست پر پاکستانی ٹیم کو انوکھے انداز میں ٹرول کیا۔ 

نجی ٹی وی کے میزبان تابش ہاشمی نے اپنے پروگرام میں گزشتہ روز بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی بدترین شکست پر قومی کھلاڑیوں پر دلچسپ انداز میں تنقید کے نشتر چلائے جب کہ بھارتی ٹیم اور کرکٹ بورڈ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ 

سوشل میڈیا پر وائرل کلپ میں تابش ہاشمی کہتے ہیں ’خبر وہ ہوتی ہے جو انَ ہونی ہو جو ہربار ہوتی ہے وہ خبر نہیں کہلاتی اور آج بھی ایسا ہی ایک دن تھا‘۔ 

@grok which program is this?
— ವಿನೊದ ಆಲ್ಮೆಲ್ಕರ🦁 (@ALMELKAR01) February 16, 2026

ان کا کہنا تھا کہ کل پروگرام میں محمد عامر، راشد لطیف اور احمد شہزاد جو کہہ رہے تھے کہ یہ ہوگا اور وہی ہوا کہ امریکا نے نمبیا کو شکست دی۔

مزید کہا کہ دوسری خبروں میں بھارت نے بھی پاکستان کو شکست دی لیکن اس پر ہمارا جوش وخروش دیدنی ہے، جس پر وہاں موجود لوگوں نے بھرپور تالیاں بجائیں۔

پروگرام کے میزبان نے بھارتی کرکٹ ٹیم اور بورڈ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو لوگ رہا ہوگا کہ ہمیں شکست کا کوئی غم ہے لیکن یہ آپ کی بھول ہے، ہمیں اب عادت ہوگئی ہے، کچھ نہیں ہوا ہمیں۔

 تابش ہاشمی نے پروگرام کے دوران شاہین شاہ آفریدی، بابراعظم اور شاداب کی ناقص کارکردگی پر بھی تالیاں بجوائیں۔ 

 



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول