Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

’تھری ایڈیٹس‘ کا سیکوئل، کہانی میں نئے کردار کے ساتھ بڑی تبدیلی کا سرپرائز

Share It:



بالی ووڈ کی یادگار فلم ’3 ایڈیٹس‘ کے مداحوں کے لیے بڑی خبر سامنے آگئی۔ رپورٹس کے مطابق راجکمار ہیرانی اپنی اس مقبول فلم کے سیکوئل پر کام کر رہے ہیں، جس کا عارضی نام ’4 ایڈیٹس‘ رکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 2009 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم کے بعد اب کہانی کو ایک قدم آگے بڑھانے کی تیاری ہے۔ اس بار پروڈکشن ٹیم صرف پرانی کہانی کو آگے بڑھانے پر اکتفا نہیں کرے گی بلکہ ایک نیا مرکزی کردار بھی متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے، جسے فلم میں ’’چوتھا ایڈیٹ‘‘ کہا جا رہا ہے۔

قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت اسکرپٹ پر کام جاری ہے اور فلم کا نام ابھی حتمی نہیں، تاہم میکرز چاہتے ہیں کہ فرنچائز کو مزید بڑا اور دلچسپ بنایا جائے۔ اسی مقصد کے لیے ایک بڑے سپر اسٹار کو کاسٹ کرنے کی تلاش بھی جاری ہے، تاکہ اصل تین کرداروں کے ساتھ ایک نیا مضبوط کردار شامل کیا جا سکے۔

اطلاعات کے مطابق یہ سیکوئل پہلی فلم کی کہانی کو وہیں سے آگے بڑھائے گا جہاں وہ ختم ہوئی تھی، لیکن ساتھ ہی کچھ نئے عناصر بھی شامل ہوں گے تاکہ چوتھے مرکزی کردار کی شمولیت کو بھرپور انداز میں جواز دیا جا سکے۔

واضح رہے کہ ’3 ایڈیٹس‘ میں عامر خان، آر مادھون، شرمن جوشی اور کرینہ کپور خان نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ فلم نہ صرف باکس آفس پر تقریباً 200 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب رہی بلکہ وقت کے ساتھ ایک کلٹ کلاسک بھی بن گئی۔

رپورٹس کے مطابق شائقین کی خوشی کے لیے اصل تینوں اداکار ایک بار پھر اپنے کرداروں میں نظر آسکتے ہیں، جب کہ ’’چوتھا ایڈیٹ‘‘ کون ہوگا، اس پر سسپنس برقرار ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول