Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

تیسرا ون ڈے: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

Share It:


ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو تیسرے اور آخری میچ میں 202 رنز سے شکست دے کر 34 سال بعد پاکستان سے ایک روزہ سیریز جیت لی۔

ٹاروبا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ٹیم 295 رنز کے تعاقب میں 92 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے نائب کپتان سلمان آغا 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد نواز 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

حسن نواز 13، بابر اعظم 9، نسیم شاہ 6، حسین طلعت 1 رن کےانفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے جبکہ صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کپتان محمد رضوان، حسن علی اور ابرار احمد کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹے۔

میزبان ٹیم کی جانب سے جیڈن سلز نے 6 وکٹیں لے پاکستانی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے۔ گداکیش موتی نے 2 اور روسٹن چیز نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے کپتان شے ہوپ کی سینچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز اسکور کیے۔

کپتان شے ہوپ نے 94 گیندوں پر 120 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی۔ ایون لوئس 37، روسٹن چیز 36، کیسی کارٹی 17، شرفین ردرفورڈ 15، گداکیش موتی5 اور برینڈن کنگ 5 رنز کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

جسٹن گریوز 24 گیندوں پر دھواں دار 43 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور نسیم شاہ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ صائم ایوب اور محمد نواز نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول