Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

جاپانی وزیراعظم شیگیرو اشیبا نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا

Share It:


ٹوکیو: جاپان کے وزیراعظم شیگیرو اشیبا نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے یہ فیصلہ حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کو مزید تقسیم سے بچانے کے لیے کیا۔

شیگیرو اشیبا نے اکتوبر 2024 میں وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالا تھا، تاہم جولائی 2025 کے انتخابات میں پارٹی کی بدترین شکست کے بعد ان کی پوزیشن کمزور ہوگئی۔ انتخابی ناکامی کے بعد ایل ڈی پی ایوان زیریں میں اپنی اکثریت کھو بیٹھی تھی جس کے باعث وزیراعظم کے لیے پالیسیوں کا نفاذ مشکل ہوگیا تھا۔

پارٹی کے اندر دائیں بازو کے رہنماؤں نے مسلسل دباؤ ڈالا کہ شیگیرو اشیبا شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے عہدہ چھوڑ دیں۔ رپورٹس کے مطابق وزیر زراعت نے بھی ان سے ذاتی ملاقات کرکے مستعفی ہونے پر زور دیا۔

امکان ہے کہ وزیراعظم اشیبا 7 جولائی کو پریس کانفرنس میں باضابطہ طور پر اپنا استعفیٰ پیش کریں گے، جبکہ 8 ستمبر کو ایل ڈی پی کی نئی قیادت کے انتخابات ہوں گے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول