Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

جبری گمشدگیاں: انکوائری کمیشن نے اگست میں 103 کیسز نمٹا دیے

Share It:



اسلام آباد:

جبری گمشدگیوں کے معاملے پر انکوائری کمیشن نے گزشتہ ماہ (اگست) میں 103 کیسز نمٹا دیے۔

اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2011 سے اگست 2025 کے درمیان کل 10 ہزار 618 مقدمات کمیشن کے پاس آئے جن میں سے 8 ہزار 873 نمٹائے جا چکے ہیں۔ یوں اب تک مجموعی کیسز کا 83.56 فیصد فیصلہ کیا جا چکا ہے۔

کمیشن نے نمٹائے گئے کیسز میں 6 ہزار 809 لاپتا افراد کا سراغ لگایا، تاہم اب بھی ایک ہزار 745 مقدمات اسلام آباد، کراچی، لاہور اور کوئٹہ کی رجسٹریوں میں زیرِ تفتیش ہیں۔ کمیشن کی خیبر پختونخوا رجسٹری بھی رواں ماہ کے تیسرے ہفتے فعال ہونے کا امکان ہے۔

کمیشن نے بذریعہ ویڈیو لنک مقدمات کی سماعت کا کامیاب آغاز بھی کر دیا ہے جس سے گمشدہ افراد کے خاندانوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو سفر کے اخراجات اور وقت کی بچت ہوگی۔

کمیشن کے چیئرمین جسٹس سید ارشد حسین شاہ متاثرہ خاندانوں کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی اور مقدمات کو تیز رفتار نمٹانے کے لیے مختلف شہروں کے دورے بھی کر رہے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول