Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

جسٹس کے کے آغا نے وفاقی آئینی عدالت کے جج کا حلف اٹھالیا 

Share It:


جسٹس کے کے آغا خان نے وفاقی آئینی عدالت جج کا حلف اٹھا لیا. سربراہ آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان نے حلف لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی آئینی عدالت کے پانچویں جج کیلئے حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس محمد اعظم خان،جسٹس انعام امین منہاس، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف نے شریک کی.آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے جسٹس کے کے آغا سے حلف لیا۔

گزشتہ روز جسٹس حسن اظہر رضوی،جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عامر فاروق نے بطور جج آئینی عدالت حلف اٹھایا تھا۔

حلف برداری تقریب میں آئینی عدالت کے جسٹس عامر فاروق،جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس علی باقر نجفی نے شرکت کی.اسلام ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور ہائیکورٹ ججز بھی تقریب میں شریک تھے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر واجد گیلانی، سیکرٹری منظور ججہ اور دیگر کی بھی تقریب میں شریک تھے.

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول