Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

جماعت اسلامی کا آج کراچی میں دھرنوں کا اعلان، کن مقامات پر ہوں گے؟

Share It:



جماعت اسلامی نے شہر قائد میں ہیوی ٹریفک حادثات میں بڑھتی اموات، ای چالان اور حکومتی بے حسی کے خلاف آج اہم مقامات پر دھرنے دینے کا اعلان کردیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کے اعلان کے مطابق جماعت اسلامی کے تحت شہر میں خونی ٹینکرز و ڈمپر اور ہیوی ٹریفک کے باعث شہریوں کی بڑھتی اموات، ای چالان کے نام پر عوام کی جیبوں پر ڈاکے، حکومتی بے حسی، تباہ حال انفراسٹرکچر، شہریوں کے حقوق کی پامالی کے خلاف جمعہ 19دسمبر کو احتجاجی دھرنے دیے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق شہر کی بڑی و مرکزی شاہراؤں اور اہم پبلک مقامات پرشام5بجے احتجاجی دھرنے دیے جائیں گے، امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نورانی کباب ہاؤس چورنگی شاہراہ قائدین پر احتجاجی دھرنے سے خطاب کریں گے۔

دھرنے کالا بورڈ نیشنل ہائی وے، تبت سینٹر ایم اے جناح روڈ، داؤد چورنگی، کراسنگ شاہراہ کورنگی، پاور ہاؤس چورنگی نارتھ کراچی، یونیورسٹی روڈ موسمیات، حیدری مارکیٹ شیر شاہ سوری، لیاقت آباد نمبر 10، شاہراہ اورنگی پانچ نمبر، گارڈن آفس مین حب ریور روڈ، پراچہ چوک شیر شاہ، سہراب گوٹھ سپر ہائی وے و دیگر مقامات پر ہوں گے۔

سیکریٹری جنرل کراچی توفیق الدین صدیقی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دھرنوں میں بھر پور شرکت کریں اور سندھ حکومت و ٹریفک پولیس کی نا اہلی و ناکامی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرائیں۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول