Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

جمعہ کو 11ویں دن بھی ڈالر کے مقابل روپے کی قدر میں اضافہ

Share It:



کراچی:

ایشیائی ترقیاتی بینک کی ریکوڈک منصوبے کے لیے 41 کروڑ ڈالر کا پیکیج فراہم کرنے کے عندیے، پاکستان اور چین کی سی پیک منصوبے کے دوسرے مرحلے کو وسعت دینے کے فیصلے اور عرب کروڈ آئل کی قیمت میں کمی جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو 11ویں دن بھی ڈالر کی بہ نسبت روپے کی قدر میں اضافہ ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر بڑھنے کی توقعات، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ترسیلات کا حجم 10ارب 70کروڑ ڈالر کی سطح تک پہنچنے اور ایک ارب ڈالر کے پانڈا بانڈز متعارف کرانے کی حوصلہ افزا خبروں سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔

ایک موقع پر ڈالر کی قدر 26پیسے کی کمی سے 281روپے 66پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی کی بہتر صورتحال کے ساتھ ہی درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 2پیسے کی کمی سے 281روپے 90پیسے کی سطح پر بند ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 11پیسے کی کمی سے 284روپے 10پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جولائی 2025ء میں کرنٹ اکاؤنٹ دوبارہ خسارے میں آگیا ہے لیکن مرکزی بینک نے پیش گوئی کی ہے کہ یہ خسارہ انتہائی محدود رہے اور اس خسارے کی جی ڈی پی تناسب سے شرح صفر سے 1فیصد کے درمیان محدود رہے گی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول