Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

جنوبی افریقہ کو اپنی ون ڈے تاریخ میں سب سے بڑی شکست

Share It:


جنوبی افریقہ کو اپنی ون ڈے تاریخ میں سب سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

میکے میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 276 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

432 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 155 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

ڈیوالڈ بریوس نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 28 گیندوں پر پانچ چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 49 رنز بنائے۔

ٹونی ڈی زورزی 33، کپتان ٹمباباووما 19، کوربن بوش 17، رائن ریکلٹن 11، ویان ملڈر 5، ایڈن مارکرام اور کیشو مہاراج دو،دو جبکہ ٹرسٹان اسٹبز ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ سینوران متھوسامی نو رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

کوپر کونولی نے پانچ وکٹیں حاصل کیں اور آسٹریلیا کی جانب سے ون ڈے میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔

زیویئر بارٹلیٹ، شان ایبٹ نے دو، دو اور ایڈم زیمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 431 رنز بنائے تھے۔ ٹریوس ہیڈ (142) اور کپتان مچل مارش (100) نے 250 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی تھی۔

 

ون ڈاؤن پوزیش پر آنے والے کیمرون گرین نے بھی جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور صرف 55 گیندوں پر 118 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

انہوں نے 47 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی جو ون ڈے کرکٹ میں آسٹریلیا کی جانب سے دوسری تیز ترین سنچری ہے۔

ان کی اننگز میں آٹھ چھکے اور چھ چوکے شامل تھے۔ ایلکس کیری 50 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج اور سینوران متھوسامی ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے تھے۔

ون ڈے کرکٹ میں یہ دوسرا موقع ہے جب ابتدائی تین بلے بازوں نے سنچری اسکور کی ہو۔ جبکہ ون ڈے کی ایک اننگ میں تین سنچریز اسکور  ہونے کا یہ پانچواں موقع ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول