جنوبی کوریا میں کووِڈ ویکسین کے حوالے سے کی گئی ایک نئی طبی تحقیق کے متنازع دعوے نے عوام اور ماہرین کو تشویش میں ڈال دیا ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کووِڈ ویکسین کا چھ مختلف اقسام کے کینسر سے ممکنہ تعلق ہو سکتا ہے اور ویکسین لگوانے والے بعض افراد میں ان اقسام کے کینسر کے امکانات دیکھے گئے ہیں۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، اس لیے اس پر کوئی حتمی نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا۔



