Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

جنگ ستمبر 1965ء کے عزیم شہداء

Share It:


سن 1965 کی جنگ کے دوران جری جانبازوں کی قربانیوں کا سلسلہ جاری رہا، جنگ کے 11 ویں روز پاکستان آرمی کے لیفٹیننٹ کرنل عبدالرحمان، میجر ضیاء الدین احمد عباسی اور لیفٹیننٹ حسین شاہ نے دشمن کیخلاف جوانمردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

لیفٹیننٹ کرنل عبدالرحمان سیالکوٹ کے محاذ پر کمانڈنگ آفیسر تھے جہاں ٹینکوں کی شدید لڑائی ہوئی، اسی اثناء میں لیفٹیننٹ کرنل عبدالرحمان دشمن کی گولیوں کا نشانہ بن گئے اور جام شہادت نوش کیا۔

لیفٹیننٹ کرنل عبدالرحمان کوان کی بہادری کے اعتراف میں بعد از شہادت ستارہ جرأت کے اعزاز سے نوازا گیا۔

میجر ضیاء الدین احمد عباسی سیالکوٹ میں تعینات تھے جہاں قبضے کے لیے بھارت نے بھرپور حملہ کر رکھا تھا اور دشمن کا اگلا ہدف وزیر آباد تھا۔ میجر ضیاء الدین احمد عباسی دشمن بھارت کے ارادوں کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن کر کھڑے ہوگئے اور ان کی دلیرانہ قیادت نے دشمن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

میجر ضیاء الدین احمد عباسی اپنے ٹینک پر کھڑے تھے کہ دشمن کی جانب سے فائر کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگئے۔ میجر ضیاء الدین احمد عباسی کو ان کے بہادری کے اعتراف میں بعد از شہادت ستارہ جرأت سے نوازا گیا۔

لیفٹیننٹ حسین شاہ 1965ء کی جنگ میں دشمن بھارت کے خلاف بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے، آپ کو بعد از شہادت بہادری کے اعتراف میں ستارہ جرأت سے نوازا گیا۔

لیفٹیننٹ کرنل عبدالرحمان (ستارہ جرأت)، میجر ضیاء الدین احمد عباسی (ستارہ جرأت) اور لیفٹیننٹ حسین شاہ (ستارہ جرأت) کا نام جنگ ستمبر 1965 ء کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول