Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

جونیئر یو ایس اوپن: دستبرداری کے باوجود شرکت،پاکستانی کھلاڑیوں کیخلاف کارروائی کا امکان

Share It:



یکطرفہ اور جانبدارانہ فیصلے کے خلاف یو ایس اوپن جونیئر اسکواش چیمپین شپ سے دستبرداری کے باوجود مقابلوں میں شرکت کرنے والے پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جانے کا امکان ہے۔

عمروں پر شک کی بنیاد پر کھلاڑیوں کی کیٹگریز تبدیل کرنے پر پاکستان اسکواش فیڈریشن نے جاری یو ایس اوپن جونیئر اسکواش چیمپین شپ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا مگر پاکستان سے تعلق رکھنے والے بعض کھلاڑیوں نے چیمپئن شپ کے مختلف ایونٹس میں شرکت کی۔

ان میں سابق عالمی کھلاڑی اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل رہنے والے محب اللہ خان کا پوتا ایان خان بھی شامل ہے۔تاہم، بوائز انڈر 19 ایونٹ میں شریک ایان خان تیسرے راؤنڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہو گئے۔

اسی طرح بوائز انڈر 13 ایونٹ میں محمد ارشد برکی بھی شکست کھا بیٹھے۔

گرلز انڈر 15 ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں زہرہ خان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ فضا خان بھی شکست سے دوچار ہو گئیں۔

البتہ، پشاور کی ماہنور علی اور ان کی بہن سحرش علی نے دیگر کھلاڑیوں کی طرح مقابلوں میں شرکت نہیں کی۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول