Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

جوکووچ کا گرینڈ سلیم ایونٹس کی انعامی رقم بڑھانے کا مطالبہ

Share It:


سربیئن ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے گرینڈ سلیم ایونٹس کی انعامی رقم میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا۔

ریکارڈ 24 گرینڈ سلیم سنگلز ٹائٹل جیتنے والے نوواک جوکووچ کا خیال ہے کہ چاروں گرینڈ سلیمز میں کھلاڑیوں کو دی جانے والی انعامی رقم میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔

جوکووچ کا کہنا تھا کہ چاہے یہ ہمارے لیے ایک مثالی صورت حال ہو، لیکن مجھے لگتا ہے کہ مجموعی طور پر ایسا نہیں ہے۔ میرے خیال میں اس لحاظ سے بہتری کی ابھی بہت زیادہ گنجائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ظاہر ہے یہ دیکھنا ہمیشہ اچھا اور مثبت ہوتا ہے کہ گرینڈ سلیمز انتظامیہ تمام کھلاڑیوں کے لیے مجموعی طور پر انعامی رقم کو بہتر بنانے کے لیے تیار ہیں۔

خیال رہے کہ ٹورنامنٹ کی انعامی رقم رواں سال ایک متنازعہ مسئلہ رہا ہے۔ سرفہرست 20 مردوں اور خواتین کھلاڑیوں نے ایک خط پر دستخط کیے جس میں گرینڈ سلیم ایونٹس کی انتظامیہ سے زیادہ آمدنی کا مطالبہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ ہر سال چار گرینڈ سلیم ایونٹ آسٹریلین اوپن، فرنچ اوپن، ومبلڈن اور یو ایس اوپن کھیلے جاتے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول