Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

جھل مگسی میں گیس کا بڑا منصوبہ مکمل، مین پائپ لائن سے بھی منسلک

Share It:



او جی ڈی سی ایل نے بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں گیس کا بڑا جھل مگسی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کامیابی سے مکمل کر لیا۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق منصوبہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر فاسٹ ٹریک بنیادوں پر مکمل ہوا۔

جھل مگسی پراجیکٹ سے 14 ملین معکب فٹ یومیہ گیس اور 45 بیرل یومیہ کنڈنسیٹ کی پیداوار حاصل ہو رہی ہے۔ جھل مگسی سے حاصل ہونے والی گیس کو ایس ایس جی سی ایل کی مین پائپ لائن کے نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا۔

او جی ڈی سی ایل نے یہ منصوبہ فروری 2024 میں گورنمنٹ کے مراعاتی پیکیج کی منظوری کے بعد شروع کیا تھا۔ منصوبے میں او جی ڈی سی ایل بطور اپریٹر 56 فیصد، پی او ایل 24 فیصد اور جی ایچ پی ایل 20 فیصد کی شراکت دار ہیں۔

ترجمان کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے سی ایس آر فنڈ سے جھل مگسی میں اسکول، ہیلتھ کیئر سہولت مراکز اور کم آمدنی بے گھر لوگوں کے لیے 84 ماڈل مکانات تعمیر کیے۔ او جی ڈی سی ایل کی طرف سے بلوچستان کے مقامی نوجوانوں کے لیے اسکالرشپس اور نیووٹیک کے ذریعے فنی تربیت کے مواقع فراہم کیے گئے۔

او جی ڈی سی ایل نے صحت کی سہولتوں کے لیے ایمبولینسز، فری آئی کیمپس اور 800 خاندانوں کو راشن بیگز تقسیم کیے جبکہ صاف پانی کی فراہمی کے لیے 2 آر او پلانٹس اور بے شمار واٹر ٹینکس بھی نصب کیے۔

او جی ڈی سی ایل بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں سی ایس آر کے دیگر بیشمار منصوبے جاری رکھے ہوئے ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول