Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

جیکی شروف کی بیٹی نے افغان مسلمان کے ساتھ تعلقات کا اقرار کرلیا

Share It:



بھارتی اداکار جیکی شروف کی صاحبزادی کرشنا شروف نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ ایک افغان مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر کے ساتھ ’’لیو اِن ریلیشن شپ‘‘ میں ہیں۔

33 سالہ کرشنا ان دنوں ریئلٹی شو ’دی 50‘ میں شریک ہیں، جہاں ایک حالیہ قسط کے دوران انہوں نے اپنی نجی زندگی کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔

شو کے دوران کرشنا شروف کا کہنا تھا کہ جہاں پروگرام کے ٹاسک خاصے چیلنجنگ ہیں، وہیں ان کی ذاتی زندگی بھی کم دلچسپ نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ فٹنس سے گہری دلچسپی رکھتی ہیں اور اسی شعبے سے جڑے ایک ایم ایم اے فائٹر کے ساتھ ان کا رشتہ قائم ہوا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرشنا نے فائٹر کا نام تو نہیں لیا، تاہم ذرائع کے مطابق وہ افغان فائٹر عبدالعظیم بداخشی ہیں۔ کرشنا نے بتایا کہ دونوں کی پہلی ملاقات ممبئی میں ایک ایونٹ کے دوران ہوئی، جس کے بعد انسٹاگرام پر رابطہ شروع ہوا اور تقریباً آٹھ ماہ تک ویڈیو کالز کے ذریعے گفتگو جاری رہی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بعد ازاں دونوں گوا میں ملے جہاں دو ہفتے ایک ساتھ گزارنے کے بعد ان کا رشتہ مزید مضبوط ہو گیا۔ اس کے بعد کچھ وقت دہلی میں ساتھ گزارا اور پھر ممبئی میں ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔

کرشنا شروف کے مطابق محبت کا اصل مطلب ایک دوسرے کی خوشی اور سکون کا خیال رکھنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ تعلق کے آغاز میں زبان بھی ایک چیلنج تھی، کیونکہ ان کے ساتھی فارسی بولتے تھے جبکہ وہ انگریزی میں بات کرتی تھیں، اور دونوں کی ہندی بھی زیادہ مضبوط نہیں تھی، تاہم باہمی سمجھ اور رابطے نے فاصلے کم کر دیے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول