Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

حبا بخاری کی پی ٹی وی کے پرانے کلپ میں وائرل تصویر، اداکارہ نے عمر بتادی

Share It:



نامور پاکستانی اداکارہ حبا بخاری نے پی ٹی وی کے پرانے وائرل کلپ میں اپنی تصویر پر ہونے والی بحث سے متعلق وضاحت کردی۔ 

حبا بخاری کا شمار پاکستان کی بڑی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، گزشتہ 5 برسوں کے دوران وہ کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔ 

حبا بخاری کی اداکار دانش تیمور کے ساتھ جوڑی کو مداح بے حد پسند کرتے ہیں اور دونوں جلد ہی آنے والے ڈرامے ہمراہی میں ایک بار پھر ساتھ نظر آئیں گے۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اداکارہ حال ہی میں فیصل قریشی کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے پی ٹی وی کے پرانے وائرل کلپ کی حقیقت واضح کی۔

کچھ عرصہ قبل پی ٹی وی کی ایک میوزیکل نائٹ کا پرانا کلپ وائرل ہوا تھا، اس کلپ میں ایک کم عمر لڑکی نظر آئی جس کی شکل حیران کن طور پر حبا بخاری سے ملتی جلتی تھی۔

سوشل میڈیا صارفین یہ جاننے کے لیے بے تاب تھے کہ آیا وہ واقعی حبا بخاری تھیں یا ان کی کوئی ہم شکل بھی موجود ہے۔ 

تاہم، اب اداکارہ نے خود اس بارے میں وضاحت کر دی ہے۔

حبا بخاری نے بتایا کہ وہ واقعی اسی کلپ میں موجود تھیں، اس وقت وہ ساتویں یا آٹھویں جماعت میں پڑھتی تھیں اور یہ کلپ تقریباً 2011 کا ہے۔

وہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ اس پروگرام میں گئی تھیں کیونکہ ان کے خاندان کا کوئی فرد پی ٹی وی کے ٹیکنیکل ڈیپارٹمنٹ میں جان پہچان رکھتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ بچپن میں وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ میوزیکل شوز اور مشاعروں میں جایا کرتی تھیں، اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ انہیں اپنی عمر بتانے سے کوئی خوف یا جھجھک نہیں ہے۔
 

 



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول