Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

حجاب کرنے پر دیپیکا پڈوکون کو تنقید کا سامنا

Share It:


بالی ووڈ کی سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون ایک بار پھر سوشل میڈیا پر بحث کا مرکز بن گئی ہیں، اس بار وجہ ابوظہبی کے ایک تشہیری ویڈیو میں ان کا عبایا پہننا بنا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو ابوظہبی کے محکمۂ ثقافت و سیاحت کے اشتراک سے جاری کی گئی ہے، جس میں دیپیکا اپنے شوہر رنویر سنگھ کے ہمراہ برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر نظر آتی ہیں۔ اس ویڈیو میں دونوں کو لُووَر ابوظبی میوزیم اور شیخ زید گرینڈ مسجد کی سیر کرتے دکھایا گیا ہے۔

میوزیم اور مسجد میں لی گئی جھلکیوں میں دیپیکا عنابی رنگ کے عبایا میں نظر آئیں، تاہم ان کے بھارتی مداحوں کو ان کا حجاب کرنا ناگوار گزرا جس پر انہوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ حجاب پہن کر اپنی ’آزادی رائے‘ کے خلاف گئی ہیں جو ان کا مشہور بیان ہے۔

تاہم کچھ مداحوں نے واضح کیا کہ یہ عبایا تھا، جو مسجد میں داخلے کے وقت خواتین کے لیے مناسب لباس سمجھا جاتا ہے اور حجاب کرنا عرب ثقافت کا بھی حصہ ہے۔

کچھ صارفین نے ان کی 2015ء کی مختصر فلم ’مائی چوائس‘ کا حوالہ دیتے ہوئے طنز کیا، جبکہ ان کے حامیوں نے کہا کہ دیپیکا نے صرف مقامی روایات کا احترام کیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ اداکارہ مذہبی یا ثقافتی مقامات پر روایتی لباس میں دکھائی دی ہیں۔ اس سے قبل بھی وہ اور رنویر مختلف مندروں اور گوردواروں میں مذہبی رسومات کے دوران روایتی ملبوسات میں نظر آ چکے ہیں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول