Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

حماس اور اسرائیل کے درمیان آج تاریخی غزہ امن معاہدے پر باقاعدہ دستخط ہونے کا امکان

Share It:


فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان برسوں سے جاری کشیدگی کے بعد غزہ امن معاہدے پر آج باضابطہ دستخط ہونے کا امکان ہے، جسے مشرقِ وسطیٰ میں ایک نئے دور کے آغاز کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق معاہدے کی تفصیلات سے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں فریقین آج دوپہر تک دستخط کرسکتے ہیں۔ معاہدے پر دستخط کے فوراً بعد غزہ میں جنگ بندی نافذ العمل ہونے کی توقع ہے، جب کہ 24 گھنٹوں کے اندر اسرائیلی فوج جزوی انخلا کا پہلا مرحلہ مکمل کرے گی۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے معاہدے کی باضابطہ منظوری کے لیے آج دو اہم اجلاس طلب کیے ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ معاہدے پر عمل درآمد کے لیے عملی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ادھر تل ابیب میں اسرائیلی یرغمالیوں کے اہلِ خانہ نے اپنے پیاروں کی واپسی کی اُمید ظاہر کرتے ہوئے غزہ امن معاہدے کو ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بتایا تھا کہ اسرائیل اور حماس نے غزہ امن معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، اور امید ظاہر کی تھی کہ پیر سے یرغمالیوں کی واپسی کا عمل شروع ہوجائے گا۔

عالمی سطح پر بھی اس پیش رفت کا خیرمقدم کیا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، وزیراعظم پاکستان اور دیگر عالمی رہنماؤں نے اسے مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔
 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول