Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

حنیف محمد ٹورنامنٹ: کراچی میں ہونیوالے تیسرے راؤنڈ کے میچز مؤخر

Share It:


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چار روزہ حنیف محمد ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے کراچی میں ہونے والے گروپ بی کے تیسرے راؤنڈ کے میچز بھی ایک یوم کے لیے موخر کر دیے۔

شہر میں جاری بارشوں کے سلسلے کے سبب بدھ کو منعقد ہونے والے میچز اب جمعرات سے شروع کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم برسات کے باعث میچز کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

قبل ازیں پی سی بی نے جنوبی پنجاب میں شدید بارشوں کی وجہ سے گروپ اے کے میچز ایک دن  کے لیے موخر کر دیے تھے۔

11سے 14 ستمبرحیدرآباد کا کوئٹہ سے عباسی اسپورٹس کمپلیکس، رحیم یار خان، لاہور بلوز کا آزاد جموں و کشمیر سے ڈرنگ اسٹیڈیم، بہاولپور اور کراچی وائٹس کا فیصل آباد سے ملتان اسٹیڈیم پر مقابلہ ہوگا۔

گروپ بی میں کراچی بلوز کا ڈیرہ مراد جمالی سے نیشنل بینک اسٹیڈیم، لاڑکانہ کا فاٹا سے اسٹیٹ بینک اسپورٹس کمپلیکس اور راولپنڈی کا ملتان ریجن سے یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر مقابلہ طے ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں بدھ کے روز مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول