Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

حکمرانوں نے ابراہم اکارڈ کا حصہ بننے کا سوچا تو عبرت کا نشان بنادیں گے، حافظ نعیم الرحمٰن

Share It:



لاہور:

مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کے تین روزہ اجتماع عام کا آغاز ہوگیا جس میں ملک بھر سے خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد شریک ہیں۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے اجتماع عام کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے ابراہم اکارڈ کا حصہ بننے کا سوچا تو عبرت کا نشان بنادیں گے، کشمیر پر سودے بازی بھی کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ آج مینارپاکستان کا دامن شرکا کے لیے چھوٹا پڑ گیا ہے، اس اجتماع میں ملک بھر سے لوگ شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کا یہ تاریخی اجتماع ناصرف پاکستان کے لیے اتحاد یگانگت کی علامت بن گیا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی امت مسلمہ کا نمائندہ ہے، ہفتہ کو بین الاقوامی سیشن میں 150 کے قریب غیرملکی مندوبین شریک ہوں گے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت حتیٰ کہ حکومت بھی اتنا بڑا اجتماع نہیں کرسکتی، ہم خاندانی اجارہ داری اور اسٹیبلشمنٹ کے اشاروں پر چلنے والی جماعت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک پر مافیاؤں کا راج ہے جسے ختم کریں گے، پاکستان شہباز شریف، عمران خان، عاصم منیر یا آصف زرداری کا نام نہیں بلکہ 25 کروڑ عوام کا نام پاکستان ہے۔

پنجاب پولیس کی جانب سے مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کے اجتماع عام کے حوالے سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ اجتماع گاہ کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر کارکنوں اور سامان کو چیکنگ کے بعد اندر جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول