Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

حکومتی اتحاد کے ایم این ایز کیلیے 43 ارب کے ترقیاتی فنڈز جاری

Share It:



اسلام آباد:

حکومت نے پائیدار ترقیاتی اہداف پروگرام (SAP) کے تحت قومی اسمبلی کے حکومتی بینچوں سے تعلق رکھنے والے ارکانِ پارلیمنٹ کو 43 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کر دیے ہیں،جن کے ذریعے رواں مالی سال 2025-26 میں چھوٹے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی کی سربراہی نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈارکرتے ہیں، ہر ایم این اے کیلیے 25 کروڑ روپے کی منظوری دی۔

یہ 43 ارب روپے، 50 ارب کے اْس پیکج کاحصہ ہیں، جسے اگست میں منظورکیاگیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اس رقم کا سب سے بڑاحصہ پنجاب کو ملا ہے،جہاں 23.5 ارب روپے صرف کیے جائیں گے، جن میں سے 17.6 ارب پنجاب حکومت جبکہ 5.9 ارب دیہی علاقوں میں بجلی منصوبوں کیلیے رکھے گئے ہیں۔

آئی ایم ایف کی حالیہ گورننس وکرپشن ڈائیگناسٹک رپورٹ نے صوابدیدی فنڈز پر شدیدتحفظات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ یہ فنڈز حکومتی یابااثر بیوروکریسی کے زیرِ اثرحلقوں تک ہی محدود رہتے ہیں، جبکہ بجٹ کے نفاذ میں شفافیت اور پارلیمانی نگرانی محدود ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ کے ارکانِ قومی اسمبلی کیلیے 15.3 ارب روپے مختص کیے گئے ،جن میں سے 10.9 ارب صوبائی حکومت اور 4.3 ارب پاکستان انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی کے ذریعے خرچ کیے جائیں گے۔ 

خیبر پختونخواکوصرف 1.3 ارب روپے ملے ہیں، بلوچستان کیلیے 2.3 ارب جاری کیے گئے ،جبکہ وفاقی دارالحکومت کے تین حلقوں کیلیے 75 کروڑ مختص کیے گئے ہیں۔

فنڈزکی شفافیت اور مؤثر نگرانی کے حوالے سے تحفظات برقرار ہیں،کیونکہ یہ اسکیمیں معمول کے جانچ پڑتال کے مراحل سے نہیں گزرتی ہیں۔

اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے بعد یہ فنڈزکابینہ ڈویژن کے ذریعے متعلقہ صوبائی اداروں کومنتقل کیے جارہے،جبکہ پلاننگ کمیشن پوری رقم ایک ہی قسط میں جاری کرتاہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول