Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

حکومت اور ایس آئی ایف سی کا تھیلیسیمیا سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم کا آغاز

Share It:


حکومت  اور ایس آئی ایف سی نے تھیلیسیمیا سے بچاؤ اور آگاہی کی مشترکہ مہم کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت  اور ایس آئی ایف سی کی مشترکہ مہم کا مقصد تھیلیسیمیا کے خلاف ہر بچے کے لیے روشن اور محفوظ مستقبل کو یقینی بنانا ہے اور تھیلیسیمیا جیسے مرض سے قبل از وقت بچاؤ اور بروقت علاج کی آگاہی فراہم کرنا ہے۔

تھلیسیمیا جیسی  موروثی خون کی بیماری  میں مبتلا افراد کے لیے سب سے  سنگین مسئلہ خون کی کمی ہے۔ پاکستان میں ہر 10 میں سے 1 بچہ تھلیسیمیا جیسے موروثی مرض کا شکار ہے۔ 

پاکستان میں سالانہ 5 ہزار سے زائد نئے تھلیسیمیا کے کیسز رپورٹ اور 1 لاکھ سے زائد تھلیسیمیا کے رجسٹرڈ مریض موجود ہیں۔  عالمی آبادی کا 1.5 فیصد یعنی  دنیا میں 80 سے 90 ملین لوگ بیٹا تھلیسیمیا کے کیریئر ہیں۔

پاکستان کی بات کی جائے تو ملک میں بیٹا تھلیسیمیا کیریئرز کی تعداد 13.2 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ ہر سال پاکستان میں 5 ہزار سے 9 ہزار  یعنی روزانہ 17 بچے بیٹا تھلیسیمیا کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔ زیادہ تر تھلیسیمیا کے مریضوں کو زندگی بھر باقاعدہ خون کی منتقلی کی ضرورت ہوتی ہے۔

اس مہم کے ذریعے حکومت اور ایس آئی ایف سی تھلیسیمیا کے مرض کی روک تھام کے لیے مشترکہ کاوشوں میں مصروفِ عمل ہیں۔

تھلیسیمیا انٹرنیشنل فیڈریشن تھلیسیمیا کی روک تھام کے لیے امداد فراہم کر رہی ہے۔ 

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول