Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

حکومت اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان دو اہم منصوبوں پر دستخط

Share It:



اسلام آباد:

وفاقی حکومت اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے درمیان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے حوالے سے دو اہم منصوبوں پر دستخط کر لیے۔

ترجمان وزارت اقتصادی امور نے بتایا کہ حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 304.5 ملین ڈالر کے دومنصوبوں پر دستخط ہوگئے ہیں، منصوبوں کا بنیادی مقصد موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنا (کلائمیٹ ریزیلینس) کا فروغ ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ 180.5 ملین ڈالر کے سندھ کوسٹل ریزیلینس سیکٹر پراجیکٹ اور 124 ملین ڈالر کے پنجاب کلائمیٹ ریزیلینٹ اور زرعی میکانائزیشن پراجیکٹ پر دستخط ہوئے اور معاہدوں پر سیکریٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایمافان نے دستخط کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب کی حکومت کے نمائندوں نے بھی متعلقہ حکومتوں کی جانب سے دستخط کیے، سندھ کوسٹل ریزیلینس پراجیکٹ کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک 140 ملین ڈالر قرض اور 0.5 ملین ڈالر کی تکینکی گرانٹ فراہم کرے گا۔

سیکریٹری اقتصادی امور نے بتایا کہ سندھ کوسٹل ریزیلینس منصوبے سے ٹھٹہ، سجاول اور بدین کے اضلاع براہ راست مستفید ہوں گے، پنجاب کلائمیٹ ریزیلینٹ پراجیکٹ پنجاب کے 30 اضلاع میں زرعی پیداوار اور ماحولیاتی لچک کو فروغ دے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب کلائمیٹ ریزیلینٹ پراجیکٹ کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک 120 ملین ڈالر قرض، 4 ملین ڈالر گرانٹ فراہم کرے گا، منصوبے کے لیے پنجاب حکومت بھی 5 ملین ڈالر فراہم کرے گی۔

سیکریٹری اقتصادی امور نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت چھوٹے کاشت کاروں کو کلائمیٹ اسمارٹ زرعی مشینری تک بہتر رسائی فراہم کی جائے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ سندھ کوسٹل ریزیلینس پراجیکٹ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹنے اور ساحلی آبادیوں کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب زرعی میکانائزیشن پراجیکٹ زراعت کی جدید کاری اور اخراج میں کمی کے لیے ایک نہایت اہم قدم ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول