[ad_1]
بلوچستان کے ضلع آواران میں حکومت بلوچستان اور پاک فوج کے مشترکہ منصوبے جوائنٹ اسپتال نے صحت کی خدمات میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع آواران میں اب جدید ترین طبی سہولیات، ماہر ڈاکٹرز اور جدید آلات کی سہولت میسر ہونگی۔
اس اقدام سے قبل علاقے کے مریضوں کو معیاری علاج کے لیے کراچی کا رخ کرنا پڑتا تھا۔ تاہم اب مقامی سطح پر ہی جدید ترین طبی سہولیات دستیاب ہیں۔
جوائنٹ اسپتال آواران میں جدید لیبارٹری، ماہر ڈاکٹرز اور سرجنز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
اسپتال میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگایا گیا ہے۔ فضلے کے انتظام کے لیے جدید انسنریٹر اور بجلی کی مسلسل فراہمی کے لیے جنریٹرز اور سولر سسٹم نصب کیے گئے ہیں۔
مزید برآں اسپتال میں روزانہ 300 سے زائد مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے جبکہ 25 سرجریز، 30 ایکس رے اور 150 لیبارٹری ٹیسٹس بھی کیے جاتے ہیں۔
مشکئے، جھاو اور گشکور جیسے دور دراز علاقوں کے لوگ بھی اب آواران اسپتال کا رخ کر رہے ہیں۔
پاک فوج اور بلوچستان حکومت کی یہ مشترکہ کوشش صحت کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت ہے جسے عوام سراہ رہی ہے۔
[ad_2]
Source link