Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

حکومت پاکستان کی مؤثر کاوشوں کی بدولت اہم معاشی پیش رفت

Share It:



حکومت اور ایس آئی ایف سی کی جامع پالیسیوں سے پاکستان کے معاشی استحکام کی کوششیں رنگ لانے لگیں، تقریباً پانچ سال بعد مارکیٹ یِیلڈز سنگل ڈیجٹس تک آنے سے پالیسی ریٹ سے نیچے ٹریڈ کا آغاز ہوگیا۔

حکومت کی محتاط اور منظم قرض گیری حکمتِ عملی کے باعث حکومتی قرضوں کی لاگت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

مارکیٹ یِیلڈز میں مسلسل کمی سے نجی شعبے کیلئے قرض فراہمی کی گنجائش بڑھی اور مالیاتی دباؤ میں نمایاں نرمی آئی۔

وزارتِ خزانہ کی اپنی بہترین شرائط پر مضبوط قرض گیری سے فنڈنگ لاگت کم اور مارکیٹ استحکام میں اضافہ ہوا، 2021 کے بعد پہلی بار مارکیٹ یِیلڈز پالیسی ریٹ سے نیچے آئیں، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔

یِیلڈ کَرو کے تمام حصوں میں کمی، ٹی بل کٹ آف ریٹس میں 29 سے 34 بیس پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز (پی آئی بی) کی منظور شدہ مدتوں میں کٹ آف ریٹس 59 سے 70 بیس پوائنٹس کم ہو گئے۔ مارکیٹ پر غیر ضروری دباؤ سے اجتناب جاری رکھتے ہوئے وزارتِ خزانہ نظم و ضبط کے ساتھ لاگت اور مدتوں کو بہتر بنا رہی ہے۔

پی آئی بی نیلامی میں 450 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں حکومت نے 488 ارب روپے حاصل کیے۔ پی آئی بی نیلامی میں 1,458 ارب روپے کی بھاری بولیاں موصول ہوئیں جو مارکیٹ کے اعتماد کا مظہر ہے۔ یِیلڈز میں نرمی رواں سال حکومتی قرضوں کی سروسنگ لاگت کو مزید منظم اور مؤثر بنانے میں مدد دے گی۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے فعال قرض مینجمنٹ کے تحت پاکستان کے رواں سال بھی قرض ادائیگی پر بچت کی پوزیشن میں ہونے کی خوشخبری سنا دی۔ یہ حکمتِ عملی لیکویڈیٹی محفوظ رکھ کر ایس ایم ایز، زراعت، ہاؤسنگ اور روزگار پیدا کرنے والے شعبوں کو تقویت دے رہی ہے۔

معیشت میں اہم پیشرفت نجی شعبہ کی قیادت میں پائیدار معاشی ترقی کی ضمانت ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول