Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

حکومت کرپٹو مائننگ کے حوالے سے غور کر رہی ہے، وزیر خزانہ

Share It:



اسلام آباد:

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تاجروں اور سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی پہلی ترجیح ہے، 10 سے 15 فیصد لوگ ڈیجیٹل کاروبار سے منسلک ہیں، مستقبل میں ڈیجیٹل اثاثوں کا رجحان بڑھے گا، ڈیجیٹل سرمایہ کاری کیلئے ریگولیشنز کو بہتر بنانا ہوگا، کرپٹو مائننگ بھی حکومت کے زیر غور ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہےاور معاشی اصلاحات کا عمل جاری ہے، تاجروں اور سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک میں 10 سے 15 فیصد لوگ ڈیجیٹل کاروبار سے مستفید ہورہے ہیں، مستقبل میں ڈیجیٹل اثاثوں کا رجحان بڑھے گا،ڈیجیٹل سرمایہ کاری میں شفافیت کو یقینی بنانا ہوگا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنا ہوگا، ڈیجیٹل سرمایہ کاری سستی، برق رفتار اور شفاف ہے ہم پانچ سال لگا کر ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلے ہیں اب دوبارہ ویسی صورتحال کا سامنا نہیں کرنا چاہتے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ملک میں دستیاب اضافی بجلی کو کرپٹو مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز کیلئے استعمال کرنے پر غور جاری ہے، کرپٹو کونسل اور پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام اسی سلسلے کی کڑی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول