خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ زیرِ آب آنے والے علاقوں کے بجلی کے بل معاف کیے جائیں۔
اپنے بیان میں آصفہ بھٹو نے بتایا کہ بلاول بھٹو نے وفاق سے ملک بھر میں زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے، جبکہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت فوری ریلیف فراہم کرنے پر زور دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے عالمی اداروں سے فوری رابطے کرنے کی ہدایت دی ہے، اور پیپلز پارٹی اس حوالے سے صوبائی و قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قراردادیں پیش کرے گی۔



