Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

خاندانی جھگڑا؛ بھارتی اداکارہ کے شوہر پر چاقو سے حملہ

Share It:


بھارتی شہر بنگلور میں معروف اداکارہ کے شوہر سوما شیکھر پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ساؤتھ انڈین ٹی وی کی ابھرتی ہوئی اداکارہ کاویا گوڈا کے شوہر سوما شیکھر پر ان کے بھائی نے چاقو سے حملہ کیا۔

یہ جھگڑا دو بھائیوں اور ان کی بیویوں کے درمیان پیش آیا۔ سوما شیکھر اور ان کے بھائی ناندیش ایک ہی مکان میں اپنے والدین کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔

پہلے دونوں بھائیوں کی بیویوں میں جھگڑا ہوا جس پر دونوں بھائی بھی آپس میں لڑ پڑے اور بات ہاتھا پائی سے قاتلانہ حملے تک پہنچی۔

اداکارہ کے شوہر سوما شیکھر نے پولیس کو بتایا کہ ان کے بھائی اور بھابھی نے ان پر چاقو سے حملہ کیا اور میری بیوی اداکارہ کاویا گوڈا پر بھی تشدد کیا گیا۔

دوسری جانب اداکارہ کے دیور ناندیش اور ان کی اہلیہ پریملاتھا نے جوابی شکایت میں دعویٰ کیا کہ ان پر بھی حملہ کیا گیا اور منگل سوتر زبردستی چھین لیا گیا۔

پولیس نے دونوں فریقین کی جانب سے دائر کرائی جانے والی شکایات کی بنیاد پر آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بھائیوں اور ان کی بیویوں نے ایک دوسرے پر جسمانی تشدد اور بدکلامی کے الزامات لگائے ہیں۔ تفتیش جاری ہے۔

یاد رہے کہ کاویا گوڈا جنوبی بھارت کی معروف ٹی وی اداکارہ رہ چکی ہیں اور انہوں نے ’رادھا رمن‘ اور ’گندھاری‘ جیسے مقبول ڈراموں میں اداکاری کی ہے۔

تاہم انھوں نے شادی کے بعد شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی اور اپنے سسرال میں روایتی زندگی بسر کر رہی ہیں۔

 

 



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول