خضدار، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے پانچ بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
مزید دہشت گردوں کی موجودگی ختم کرنے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بھارتی پشت پناہی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور تمام سہولت کاروں اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔



