Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

خطرہ ابھی ٹلہ نہیں ہے، پانی میں بھارتی شہریوں کی لاشیں بھی بہہ کر آئی ہیں، وزیر دفاع

Share It:


وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پانی کا خطرہ ابھی کم ہوا ہے لیکن ٹلہ نہیں ہے دوبارہ سیلاب آنے کا اندیشہ ہے، پانی میں بھارت کے لوگوں کی لاشیں بھی بہہ کر آئی ہیں۔

سیالکوٹ میں ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ بارش کی ماضی قریب میں مثال نہیں ملتی، اس سے پہلے کبھی اتنا پانی نہیں آ یا، بھارت کی طرف سے مزید پانی چھوڑے جانے کی امکانات ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت نے اس سے پہلے دو دفعہ پانی ریلیز کیا ہے جس کا انہوں نے ہمیں بتایا ہے مزید بارشیں ہوئیں تو خطرہ ابھی ٹلہ نہیں ہے، پانی کافی حد تک اتر گیا ہے، نالوں کے نزدیک جو گھر ہیں ان گھروں میں پانی ابھی کھڑا ہے، پانی کا خطرہ ابھی کم ہوا ہے لیکن ٹلہ نہیں ہے، دوبارہ سیلاب آنے کا اندیشہ ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کوششیں کر رہی ہے کہ جتنی جلدی ہو پانی نکل جائے، پانی کھڑا ہونے کی زیادہ وجہ مویشیوں کی لاشیں اور کوڑا کرکٹ پھینکا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے آنے والے پانی میں مجھے شہریوں نے بتایا کہ اس میں بھارت کے لوگوں کی لاشیں بھی بہہ کر آئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جتنا پانی اب آیا ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی، سیالکوٹ شہر بھر میں تقریباً ساڑھے تین سو ملی میٹر بارش ہوئی ہے، 1976 کے بعد پہلی مرتبہ کل اتنی بارش ہوئی ہے، اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے تھوڑا وقت لگے گا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں اس معاملے میں اس طرح کی طوفانی بارشوں کے لئے تیاری نہیں تھی، میں سمجھتا ہوں شہروں میں دریاؤں نالوں میں جب تک انکروچمنٹس ختم نہیں کریں گے، ایسی صورتحال رہے گی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے سیالکوٹ میں دو تین نالے جو گزرتے ہیں، سارے جہاں کا گند اس میں ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ایڈمنسٹریشن کا قصور ہے جو اس کو نہیں دیکھتی، سیوریج کے نظام میں تبدیلیاں کی جائیں تو آئندہ ہونے والی بارشوں سے ہم نمٹ سکتے ہیں۔

خواجہ آصف نے نالہ ایک کا ہنگامی دورہ کیا اور نشیبی علاقوں میں پانی کے بہاؤ اور خطرات کا جائزہ لیا۔

خواجہ آصف نے متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ عوام کو جانی و مالی نقصان سے بچانا اولین ترجیح ہے، حکومت اور انتظامیہ مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول