Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

خوبصورتی کیلئے آنکھوں کی سرجری کروانے والی 31 سالہ انفلوئنسر انتقال کرگئی

Share It:


برازیل میں خوبصورتی میں اضافے کیلئے آنکھوں کی سرجری کروانے والی مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر ایڈیئر مینڈیز ڈوٹرا جونیئر انتقال کر گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 31 سالہ فیشن انفلوئنسر کو سرجری کے بعد پیچیدگیوں کا سامنا ہوا اور کئی ماہ کے علاج کے بعد وہ چل بسیں۔

رپورٹس کے مطابق ایڈیئر مینڈیز نے مارچ 2025 میں ایک معروف کاسمیٹک سرجن سے آنکھوں کی ’فاکس آئی سرجری‘ کروائی تھی جس سے آنکھیں بلی جیسی اور دلکش ہوجاتی ہیں۔  تاہم سرجری کے بعد ان کے چہرے پر شدید سوجن اور نیلے نشانات نمودار ہوئے، جن کے بارے میں انہوں نے اپنے مداحوں سے سوشل میڈیا ویڈیوز میں کھل کر بات کی۔

بعد ازاں انہوں نے بتایا کہ سرجری کے نتیجے میں انہیں جلد کا انفیکشن ہوگیا ہے اور وہ جلد کے ماہر ڈاکٹر کی زیر نگرانی علاج کروا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ انفیکشن بڑھ جانے کے بعد ایڈیئر مینڈیز نے متعلقہ بیوٹی سرجن کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی تھی، جس میں ڈاکٹر پر سنگین غفلت، دھوکہ دہی اور جسمانی نقصان کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

3 اکتوبر کو ایڈیئر مینڈیز کو سانس لینے میں دشواری کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئیں۔ نوجوان انفلوئنسر کی موت کی ممکنہ وجہ سرجری کے بعد ہونے والا انفیکشن بتایا جارہا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول