Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

خیبرپختونخوا میں مسلسل دوسرے دن بھی گیس کے نئے ذخائر دریافت

Share It:


خیبرپختونخوا میں مسلسل دوسرے دن بھی گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے، پاکستان پیڑولیم لمیٹڈ نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو اس حوالے سے آگاہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک روز قبل خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے جس پر وزیراعظم نے قوم کو مبارک باد پیش کی تھی، آج ایک اور ذخیرہ نکل آیا ہے جب کہ چند روز میں مزید ذخائر نکلنے کا بھی امکان ہے۔

آج کی پیش رفت کے مطابق پی پی ایل کے اسٹاک ایکس چینج کو ارسال کردہ خط کے مطابق کوہاٹ میں واقع ٹال بلاک سے 1.58ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس ذخائر دریافت ہوئے،ٹال بلاک میں 10 اگست 25ء کو 4ہزار11میٹر گہرے کنویں کی کھدائی شروع کی گئی۔

 

خط میں بتایا گیا ہے کہ کنوئیں سے حاصل گیس کا بہاؤ 40/64 انچ اور ویل ہیڈ پریشر 164فی مربع انچ ہے، لمشیوال فارمیشن سے ہائیڈروکاربن ذخائر کا حصول کامیاب ٹیسنگ کے بعد مکمل ہوا۔

پی پی ایل نے مزید کہا ہے کہ مستقبل میں بھی ٹال بلاک سے گیس و تیل کے مزید ذخائر دریافت ہونے کے امکانات ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول